جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال میں دو روزہ تربیتی جوڑ برائے نابینا اختتام پذیر

بھوپال۔ بتاریخ 24/25 مئی 2025 بروز سنیچر،اتوار دو روزہ تربیتی جوڑ برائے نابینا زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد احمد خانصاحب صدر جمعیت علماء مدھیہ پردیش و صدر رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش زیر اہتمام مدرسہ نور القرآن برائے نابینا احمدآباد گجرات منعقد ہوا۔
پہلے دن کی نشستیں خاص نابینا حضرات کے لیے رہیں ،جس میں انہیں پاکی کے مسائل وضو/نماز کی عملی مشق ،ٹیکنالوجی کے پروگرام ،بریل کوڈ کے حلقے،دینی و دنیوی تعلیم سیکھنے کے تعلق سے مشق نیز حکومت ایم پی کی اسکیموں سے استفادہ اٹھانے کے طریقہ کار سکھائے گئے۔
دوسرے دن کی نشست عمومی رہی،جو صبح 10 بجے سے 1:30 بجے تک چلی جس میں حضرت مولانا مفتی جمیل صاحب احمدآباد گجرات و حضرت مولانا مزمل صاحب جل گاؤں نے نابینا حضرات میں محنت کی کارگزاری کو سنایا اور جو لوگ باوجود نابینا ہونے کے دینی و دنیوی تعلیم حاصل کرکے بڑے بڑے عہدہ پر فائز ہوئے، حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق خانصاحب رحمۃ اللہ علیہ کے درسی ساتھی حضرت مولانا عبد الودود صاحب وحضرت مولانا مفتی ضیاء اللہ صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے خطاب فرماکر انکی حوصلہ افزائی کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے خوب جدو جہد کریں۔
جس پر مجمع میں موجود ہر شخص نے آئندہ کے لیے یہ عہد کیا کہ جب بھی صوبہ میں نابینا حضرات کے لیے کوئی پروگرام ہوگا تو ہم اپنے آس پاس موجود نابینا حضرات کو خود پروگرام میں لیکر آئیں گے۔دعا کے ذریعہ جلسہ کا اختتام ہوا اور یہ جلسہ بہت کامیاب رہا۔