انٹر نیشنل

سعودی عرب – گرمی کی لہر جاری، جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان

کے این واصف 

سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت کے جنوبی علاقوں عسیر، جازان اور نجران میں بارش ہوگی جبکہ ملک کے وسطی علاقوں سمیت شمالی علاقوں میں گرمی اورمطلع گرد آلود رہے گا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، اللیث، القنفذہ، میسان، عرفات، منی، مزدلفہ اور الخرمہ میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ مطلع میں غبار چھایا رہے گا۔

تازہ اطلاع کے مطابق مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقون میں ہفتہ کی صبح سے بارش ہورہی ہے۔ گزشتہ روز ایک پیش قیاسی سامنے آئی تھی کہ حج کے ایام میں گرمی 47 ڈگری تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button