ایجوکیشن

شکیل احمد صدیقی کی شاندار تدریسی خدمات کا اعتراف، محکمہ تعلیمات کی جانب سے ریٹائرمنٹ پر پُراثر الوداعی تقریب کا انعقاد

شکیل احمد صدیقی کی شاندار تدریسی خدمات کا اعتراف، محکمہ تعلیمات کی جانب سے ریٹائرمنٹ پر پُراثر الوداعی تقریب کا انعقاد

 

نرمل، 31 مئی (پریس نوٹ) گورنمنٹ پرائمری اسکول(جی پی ایس) اردو میڈیم، اسرا کالونی، نرمل کے صدر مدرس شکیل احمد صدیقی کی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے موقع پر محکمہ تعلیمات کے دفتر میں ایک پروقار اور جذباتی الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع مہتمم تعلیمات پی۔راما راؤ ،اے سی جی پرمیشور، ایف اے او رمنا ریڈی، ایس او سلومی ،ٹی ایس پی ٹی اے و میوا صدر شیخ شبیر علی، اساتذہ تنظیموں کے قائدین اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

شکیل احمد صدیقی نے گزشتہ 23 سال سے درس و تدریس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں اسکول نے ہمہ جہتی ترقی کی راہ اپنائی، تعلیمی معیار بہتر ہوا اور طلباء کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ وہ نہ صرف ایک بہترین منتظم تھے بلکہ ایک مخلص، نرم گو اور اصول پسند استاد کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔

 

تقریب کے دوران مختلف اساتذہ اور مہمانوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ” شکیل احمد صدیقی نے اپنے عمل، کردار اور علم سے نئی نسل کی بہتر رہنمائی کی ہے، وہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔”

 

اس موقع پر ضلع مہتمم تعلیمات پی۔راما راؤ نے شکیل احمد صدیقی کی شالپوشی کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی،اس دوران میوا صدر شیخ شبیر علی، دیگر قائدین اور عہدیدار موجود تھے۔

 

آخر میں شکیل احمد صدیقی نے ضلع مہتمم تعلیمات ، اساتذہ تنظیموں کے قائدین اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button