جنرل نیوز

کھمم کے  بزرگ  صحافی بھوانی سنگھ کو حافظ محمد جواد احمد کی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد امداد

کھمم کے  بزرگ  صحافی بھوانی سنگھ کو حافظ محمد جواد احمد کی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد امداد فراہم کی گئی۔

 

بھوانی سنگھ، جو گزشتہ 40 برسوں سے صحافت سے وابستہ ہیں، تلگو زبان کے مختلف روزناموں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ روزنامہ *تلگو وژن*، ضلع کھمم میں اسٹاف رپورٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

 

گزشتہ چند مہینوں سے ان کی طبیعت ناساز ہے، ان کی عمر 72 سال ہو چکی ہے اور بینائی بھی کمزور ہو گئی ہے۔ وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں اور علاج و معالجہ کے لیے بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔

 

حافظ محمد جواد احمد، چیئرمین *عوامِ ہند ویلفیئر اینڈ چارٹیبل فاؤنڈیشن* اور نمائندہ *روزنامہ اعتماد* کھمم نے ان کی مالی معاونت کرتے ہوئے پانچ ہزار روپے نقد عطیہ دیے۔

 

اس موقع پر حافظ جواد احمد نے حکومتِ تلنگانہ اور صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں سے اپیل کی کہ ایسے بزرگ، ضعیف اور مستحق صحافیوں کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button