جنرل نیوز

ڈاکٹرجی وی راماکرشنا ایڈوکیٹ پولٹیکل ڈسپلینری ایکشن کمیٹی ممبر نامزد – مہیش کمارگوڑ سے کیا اظہار تشکر

ڈاکٹرجی وی راماکرشنا ایڈوکیٹ پولٹیکل ڈسپلینری ایکشن کمیٹی ممبر نامزد

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر بومامہیش کمارگوڑ سے کیا اظہار تشکر

نظام آباد:31/مئی (اردو لیکس)ڈاکٹرجی وی راماکرشنا ایڈوکیٹ وسینئرکانگریس قائد کو نئی تشکیل شدہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرجی وی راماکرشنا ایڈوکیٹ نے قانونی تعلیم میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے

 

۔ڈاکٹر جی وی راما کرشنا نے 1990 ء میں NSUI ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ سکریٹری، NSUI نظام آباد ٹاؤن صدر، اور NSUI ریاستی جنرل سکریٹری کے طور پر اپنے کانگریس کیرئیر کا آغاز کیا۔ 2015 میں، انہوں نے TPCC سیکرٹری کے ساتھ ساتھ زوم کانگریس کیڈر ٹریننگ کمیٹی کے رکن اور الیکشن کمیشن کوآرڈینیشن TPCC کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

 

۔اب وہ پولیٹیکل ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ رام کرشنا نے کہا کہ پارٹی کے لیے محنت کرنے والوں کو ضرور پہچانا جائے گا۔ اس موقع پر رام کرشنا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس کمیٹی بوما مہیش کمار گوڑسے اظہار تشکرکیا

 

۔ڈاکٹرجی وی راماکرشنا ایڈوکیٹ نے کہاکہ انہیں جو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے وہ اس کو بخوبی انجام دیں گے اور کانگریس پارٹی کو مضبوط ومستحکم بنانے اور عوام کو کانگریس کے قریب کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ہی کانگریس پارٹی میں تمام قائدین و کارکنان میں اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کریں گے

 

۔اس موقع پر محمد علی شبیر حکومتی مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، بی سی و اقلیت، نوڈا چیرمین کیشووینو، ایم اے قدوس،پی سی سی سکریٹری رام بھوپال، سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی نظام آباد جاوید اکرم، بوبلی راما کرشنا، سینئر کانگریس قائد راجندر پرساد،راجہ نریندر گوڑ آرٹی او ڈائرکٹر،عمران بن محسن، محمد اسد سینئر کانگریس قائد، سردار نریندر سنگھ ڈویژن 51انچارج،، وینو راج، رامرتی گوپی، پی۔شوبھن، مہیلا کانگریس صدرریوتی، ملیکا بیگم،و دیگر نے ڈاکٹر جی وی راما کرشنا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button