تلنگانہ

حیدرآباد،وسرجن کیلئے لے جانے کے دوران 20 فٹ بلند گنیش کی مورتی منہدم

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آج ایک 20 فٹ بلند گنیش کی مورتی منہدم ہوگئی۔ یہ حادثہ حمایت نگرعلاقہ میں پیش آیا۔ اس مورتی کو وسرجن کیلئے حسین ساگرلے جایا جارہا تھا کہ مورتی منہدم ہوگئی، معلوم ہوا ہے کہ شہرمیں کل ہوئی شدید بارش کی وجہہ سے مٹی سے تیارکردہ گنیش کی مورتی بھیگ گئی تھی جس کی وجہہ سے وہ منہدم ہوگئی۔ حادثہ کے بعد اس مصروف ترین سڑک پرٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button