ایجوکیشن
گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور اردو میڈیم میں داخلوں کا آغاز

آرمور۔ گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور بی اے اردو میڈیم میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔دوسرا مرحلہ 30/مئی تا 8 /جون تک رہےگا۔ایسے طلباء وطالبات جو کسی بھی گروپ سے انٹرمیڈیٹ یا اوپن انٹرمیڈیٹ کامیاب کئے ہوں داخلہ کے لئے اہل ہیں۔
گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور شہر کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر بالکل مفت تعلیم کی سہولت دستیاب ہیں ۔پردہ کا معقول انتظام پر امن فضا ء لائیبریری کی سہولت اسکالرشپ اور قابل و تجربے کار اساتذہ ( اسسٹنٹ پروفیسر س) کی خدمات وغیرہ اس کالج کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں۔
مزید معلومات کے لیے محمد عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر سے شخصی طور پر یا سیل نمبر 9490100030 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔