نیشنل

مغربی بنگال میں دی دی کا دور ختم بی جے پی اقتدار میں آئے گی: امیت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال میں ممتا دیدی کی حکومت کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے

 

پی) کی حکومت اقتدار میں آئے گی۔ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ تشدد سے پاک انتخابات میں ریاست کے لوگ ترنمول کانگریس کی شکست کو

 

یقینی بنائیں گے اور سال 2026 میں بی جے پی کی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ’’میں آپ کو بتا رہا ہوں، آپ کا (حکومت کا) وقت ختم ہو گیا ہے۔ اگلے سال بی جے پی ریاست میں حکومت بنائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ’’جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بنگال میں انتخابات کے دوران اور دیدی (محترمہ بنرجی) کی جیت کے بعد سیکڑوں بی جے پی کارکن مارے گئے۔ دیدی، آپ کب تک ان کی

 

حفاظت کریں گے؟ اگر آپ میں ہمت ہے تو تشدد کے بغیر الیکشن کروائیں اور دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔ بنگال کے عوام یقینی کریں گے کہ آپ کی ضمانت ضبط ہوجائے۔‘‘

 

وزیر اعلیٰ کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سیاسی فائدے کے لیے ’آپریشن سندور‘ بیچ رہے ہیں، انہوں نے کہا ’’کچھ دن پہلے پہلگام میں پاکستان کے بھیجے گئے دہشت گردوں نے

 

بے گناہ شہریوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے ان کا مذہب پوچھ کر بے دردی سے مار ڈالا۔آپ مجھے بتا یئے – کیا پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے ان دہشت گردوں کو سزا نہیں ملنی چاہیے؟

 

کیا مودی جی کا آپریشن سندور انجام دینا صحیح نہیں تھا؟ یہی بات دیدی کا پیٹ میں درد پیدا کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button