جنرل نیوز

ضلع نظام آباد کی ضلعی جمعیت اہل حدیث کے انتخابات بحسن و خوبی مکمل

نظام آباد۔ بروز اتوار مورخہ 1 جون 2025 کو اڈھاک کمیٹی صوبائی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ کی زیر نگرانی ضلع نظام آباد کی ضلعی جمعیت اہل حدیث کے انتخابات بحسن و خوبی مکمل ہوئے۔

 

اس انتخابی اجلاس میں جناب وجیہ اللہ خان صاحب کو ضلع نظام آباد کا امیر، جناب خلیل صاحب کو ناظم، اور جناب عبدالحمید المعروف نجو صاحب کو خازن منتخب کیا گیا۔

 

اس موقع پر جناب صالح مہدی الیافعی صاحب (کنوینر، اڈھاک کمیٹی صوبائی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ)، جناب لیاقت علی صاحب، جناب حافظ عبدالقیوم صاحب، جناب ہاشم علی صاحب اور جناب عبدالرشید صاحب (اراکین، اڈھاک کمیٹی صوبائی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ)، نیز جناب عبدالجبار صاحب (کنوینر، اڈھاک کمیٹی ضلعی جمعیت اہل حدیث نظام آباد) بھی بطورِ نگران موجود رہے۔

 

انتخابی عمل میں ضلع بھر کی تمام مقامی و شہری جمعیات کے اراکینِ شوریٰ نے بھرپور شرکت کی، اور جمہوری طریقے سے رائے دہی کے ذریعہ نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

 

ہم تمام منتخب ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص، دیانت داری اور استقامت کے ساتھ دینِ حق کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button