ایجوکیشن

مانو کے ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن میں داخلے جاری

حیدرآباد، 2 جون (پریس نوٹ) شعبۂ نظم ونسق عامہ، مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک اہم شعبہ ہے۔ اس کے تحت چلائے جانے والے پوسٹ گریجویشن کورس ایم اے میں داخلے جاری ہیں۔ ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن دو سالہ ریگولر کورس ہے جس میں کوئی بھی

 

گریجویشن کامیاب جو 40% نشانات حاصل کیا ہو۔ جس نے اردو ذریعہ تعلیم حاصل کی ہو یا اردو بطور مضمون دسویں، 10+2 یا گریجویشن سطح پر پڑھا ہو یا سے کوئی مماثل کورس کیا ہو داخلہ کے لیے اہل ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ ایم۔ اے میں داخلے کے لیے 35 سال اعظم ترین عمر کی قید ہے۔ جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور خواتین کے لیے یہ حد 40 سال تک ہے۔

 

صدر شعبہ پروفیسر نجی اللہ کے مطابق شعبہ¿ نظم ونسق عامہ میں تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔ نظم ونسق عامہ کے تمام مضامین میں اردو میں معیاری نصابی مواد دستیاب ہے۔ شعبہ میں معیاری تحقیق کا کام بھی جاری ہے۔ شعبہ کے کئی طلباءوطالبات NET/SLETامتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور ICSSR-MANF, JRF فیلوشپ حاصل کر رہے ہیں۔ شعبہ کا نصاب عصری ضرورتوں سے ہم آہنگ ہے۔شعبہ سے فارغ طلبہ یونیورسٹی، ڈگری کا لجس اور دیگر سرکاری

 

خانگی اور غیر سرکاری شعبہ جات میں اعلیٰ عہدوں پراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن کے کورس میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 جون 2025ءمقرر ہے۔مکمل پراسپکٹس ملاحظہ کرنے اور آن لائن فارم داخل کرنے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ

 

www.manuu.edu.in دیکھیں۔ مزید معلومات کے لیے صدر شعبہ سے ان نمبرات 040-23008449 ، 09705704939 پر رابطہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button