بچوں کوڈاکٹر وانجئنیربنائیں اوران کے دلوں میں ایمان کی روشنی بھی پیدا کریں
پیس اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کا جلسہ تقسیم انعامات ـ مولانا سمیع اللہ خان اور مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کا خطاب

حیدرآباد 2ـ جون( راست ) پیس اینڈ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیرسوسائٹی حیدرآباد کے زیراہتمام دینی مقابلوں میں کامیاب طلباء وطالبات کے لئیے جلسہ تقسیم اسناد وانعامات اردوگھر مغل پورہ میں منعقد ہوا جلسہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان سابق صدر مصحح دائرۃ المعارف نے دینی مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات کو دلی مبارکباد دی اور سرپرستوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ
اپنی اولاد کو خیر کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے رہیں اولاد نیک ہوگی تو یہ والدین کے لئیے صدقہ جاریہ ہوگی انہوں نے مقابلوں کے انعقاد پر صدرسوسائٹی مولاناڈاکٹرمحمد عبدالجبارخاں محوی مدنی ایم اے پی ایچ ڈی کو دلی مبارکبادپیش کی اس موقع پر کتاب ” رہبر عمرہ ومناجات زیارت مدینہ منورہ ( مولف ڈاکٹر محمد عبدالجبار خان مدنی محوی ) کی رسم رونمائی علماء کرام کے ہاتھوں انجام پائی امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے
واقف ہونا ہر مسلمان مرد و عورت کے لیئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات سے عدم واقفیت کے سبب کئی لڑکے اور لڑکیاں گمراہ ہورہی ہیں مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ بچوں کادینی تعلیمی مقابلوں میں حصہ لینا قابل مبارکباد ہے انہوں نے مقابلوں کے انعقاد پر ڈاکٹر عبدالجبار خان کو دلی مبارکبادپیش کی اور کہا کہ اگر ملت کے بچے ڈاکٹر یاانجئینئر بن جائیں لیکن اگر ان کے دلوں میں ایمان روشنی نہ ہوتو وہ بیکار ہے انہوں نے کہا کہ ماں باپ بچوں کو زبردستی کرکے دعوتوں میں لے جاتے ہیں اسی طرح ا نہیں دینی محفلوں میں بھی لازمی لے جائیں اللہ والوں کی صحبت میں بٹھائیں والدین کا اپنے بچوں کو دولت اور بنگلے دینا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی اخلاقی تربیت بیحد ضروری ہے
اور یہ تربیت ایسی ہوکہ وہ خاندان ‘ رشتہ داروں اور معاشرہ کے لئیے فائدہ مند ہو مولانا جعفر پاشاہ نے مزید کہا کہ بچوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادوں ‘ ازواج مطہرات ‘ بیٹوں اور بیٹیوں کے نام اور ان کی سیرت سے بھی واقف کرانا جاۓ مولانا نے کہا کہ بچوں کی دین سے دوری کا نتیجہ یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ شادیوں کے پندرہ ‘ سولہ برس بعد بھی میاں بیوی میں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہورہی ہے اور نوبت طلاق تک پہنچ رہی ہے جلسہ کا آغاز ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی نعت سے ہوا طلباء حافظ محمد ہاشم نے قراءت ‘ محمد موسیٰ نے حمد اور محمد ارباز خان نے نعت سنائی مولاناحافظ فیض الدین ابرار نے بھی مخاطب کیا مولانا ڈاکٹر محمد عبدالجبارخاں محوی مدنی نے
علما اور سرپرستوں کاخیر مقدم کیا اور انعامات کا اعلان کیا مولانا ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان ‘ مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ ‘ جناب محسن بن عبداللہ قرموشی اور جناب شفیع احمد ‘ وجناب زاہد احمد کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئیے گئے پہلا انعام عائشہ فاطمہ بنت محمد ناصر ، سعدیہ امۃ العزیز بنت ایس اے قدیر و محمدریحان یوسف ولد جناب محمد عمران کو انعام دوم اور سیدہ کلثوم فاطمہ کو انعام سوم دیا گیا اس کے علاوہ زون واری ترغیبی انعامات بھی دئیے گئے ڈاکٹر عبدالجبار خان نے انتظامات میں حصہ لینے پر جناب یزداں محی الدین ، محمد عبدالعظیم الدین ‘ عبدالقدیر قادری ‘ محمد عبدالروف خان عرف سلمان ‘ مجلس انتظامی مسجد مالن بی صاحبہ
المعروف ریتی کی مسجد ‘ مجلس انتظامی مسجد دیوڑھی نواب دولہے خان ‘ غزالہ خان ، ندا آفرین اور دیگرعلاوہ تمام اساتذہ اور اولیاۓ طلباء کا شکریہ ادا کیا