چہارشنبہ 4 جون کو مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی حیدرآباد میں نیٹ کے طلبا کے لیے خصوصی رہنمائی سیمینار

چہارشنبہ 5 جون کو نیٹ کے طلبا کے لیے خصوصی رہنمائی سیمینار
خواہش مند طلبہ و سرپرستوں سے شرکت کی اپیل
محترم محمد افضل الدین صاحب کنوینر اجلاس کی اطلاع کے مطابق ، جماعت اسلامی ہند تلنگانہ شعبہ ملی امور کی جانب سے ایک اہم سیمینار کا مورخہ 4 جون ‘ بروزچہارشنبہ، شام 7 بجے بمقام مدینہ ایجوکیشن سینٹر نامپلی پر انعقاد کیا جا رہا ہے
جو نیٹ 2025-2026 کے خواہشمند طلبہ اور ان کے والدین کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔اس سیمینار میں معروف نِیٹ ایکسپرٹ جناب عبد الرب عارف صاحب شرکت فرمائیں گے اور رہنمائی کریں گے۔ آپ کئی سالوں سے نیٹ اور میڈیکل کے دیگر شعبوں میں رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں
۔ آپ کے پروگرام نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں اور خلیجی ممالک میں بھی منعقد ہو چکے ہیں، جن کی بدولت طلبہ اور والدین کو بروقت اور مؤثر رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔ بصورتِ دیگر ناواقفیت کی بنا پر اکثر طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ڈاکٹر شیخ محمد عثمان سکریٹری، شعبہ ملی امور جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ نے تمام طلبہ، اولیائے طلبہ، ائمہ و خطباء اور اہلِ درد سے مؤدبانہ گذارش کی ہےکہ اس اہم پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں اور طلبہ کو بھی شرکت کے لیے آمادہ کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 9059749058 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مساجد میں بھی اس پروگرام کا اعلان کروایا جائے تاکہ جو طلباء و طالبات اس سال NEET UG لکھے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مستفید ہو سکیں۔