حج 2025۔ عازمین حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں، نسک کارڈ لازمی ساتھ رکھیں

کے این واصف
سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ گرمی کی تھکن سے بچنے کےلیے صبح دس سے شام چار بجے تک اپنے خیموں میں رہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا عازمین کو اپنی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضوابط اور ہدایات پر سختی عمل کرنا چاہیے۔حج سمپوزیم کے موقع پر مختلف ملکوں کے حج مشنز کے سربراہان سے ملاقات میں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے حج امور کے سرکاری دفاتر کو ہداایت کی کہ وہ مقدس مقامات کے اندرعازمین کی ٹرانسپورٹیشن کے حولے سے ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے عرفات سے مزدلفہ پیدل چلنے کے بجائے مخصوص ٹرانسپورٹ ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے نسک کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کی اور اسے مسجد الحرام ، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے لازمی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا نسک کارڈ اب حج کی کارکردگی کو ریگولیٹ کرنے اور خلاف ورزیاں روکنے کے لیے ایک اہم ریگولیٹری ٹول بن گیا ہے۔وزارت نے بھی عازمین حج کی سلامتی و تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔جاری ہدایات میں کہا گیا یوم عرفہ‘ کو صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک خیموں سے باہر نہ نکلیں۔ ان اوقات میں جبل الرحمہ‘ اور ’مسجد نمرہ‘ نہ جائیں تاکہ ’لو‘ لگنے کے خدشات سے محفوظ رہ سکیں۔ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق دیگر مناسک ادا کریں جو ان کے اداروں کی جانب سے انہیں جاری کیے جائیں گے۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں دن میں جب موسم شدید گرم ہوتا ہے ایسے میں پیدل طویل مسافت طے کرنے سے احتیاط برتیں۔