جنرل نیوز

حیدرآباد کی مشہور شخصیت الحاج صالح بن عمر باعوم صاحب کا انتقال

حیدرآباد۔ مشہور و معروف شخصیت الحاج جناب صالح بن عمر باعوم صاحب ، ولد , عمربن صالح باعوم ، مرحوم صدر مساجد کمیٹی ، بارکس ،سابقہ سر پنچ کتہ پیٹ کا آج مختصر سی علالت کے باعث اچانک انتقال ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد با رکس میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

 

 

پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہے مرحوم کا شمار قد اور سیاسی وہ مذہبی قائدین میں ہوا کرتا تھا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں میں مرحوم کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا وہ مقبول شخصیت کے حامل تھے انہوں نے ہندو مسلم اتحاد، فرقہ وارانہ اہنگی اور امن و امان کے لیے بے شمار اقدامات کئے متحد ہ ریاستِ آندھرا پردیش کے سابقہ ریاستی وزیر داخلہ مسٹر پی اندرا ریڈی کے علاوہ ان کی اہلیہ سابقہ وزیر سبیتا اندرا ریڈی سے ان کے بہت ہی قریبی روابط تھے ،مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر9951522101 ربط پیدا کیا جاسکتاہے۔

 

 

مرحوم کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے قائدین کی کثیر تعداد نے مرحوم کی قیامگا ہ واقع کتہ پیٹ پہنچکر مرحوم کے فرزند جناب قیصر باعو م ،ریاستی اقلیتی قائد بی آر ایس پارٹی سے ملاقات کرتے ہوئے شدید غم کا اظہارِ کیا اور پرسہ دیتے ہوئے تعزیت پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button