جنرل نیوز

پروفیسر شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی کا خطاب

حیدرآباد۔ (پریس نوٹ) پروفیسر مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ) خلیفہ و جانشین دوم حضرت ابو العارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانیؒ (سابق سجادہ نشین درگاہ امام پورہ شریف) و جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ عید الاضحی کے مبارک و مسعود موقع پر بتاریخ 7/ جون مطابق 10/ ذی الحجہ بروز ہفتہ

 

بمقام جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی، ہفت گنبد روڈ، ٹولی چوکی قبل نماز عید الاضحی ٹھیک 5.45 بجے ’’شیطانی، نفسانی اور دنیاوی خواہشات کو ترک کرنا قربانی کی روح ہے‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ خطاب سے قبل جناب ابو العرفان سید شاہ احمد اللہ حسینی القادری الملتانی صاحب المعروف بہ زاہد پاشاہ (نبیرہؒ حضرت عارف پاشاہؒ) کی قرآت کلام پاک ہوگی۔ نماز عید ٹھیک 6.15 بجے ادا کی جائے گی۔

 

داعی محفل مولانا ابو المحی سید شاہ صفی اللہ حسینی القادری الملتانی اور اراکین کمیٹی مسجد ہذا نے عامۃ المسلمین بالخصوص نوجوانانِ ملت سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button