جنرل نیوز

عامتہ المسلمین کو ناظم شہر جماعت اسلامی ہند،عظیم ترحیدرآباد کی جانب سے عید الاضحیٰ کی پرخلوص مبارک باد

مسلمان اسوہ ابراھیمی ؑکے مطابق زندگی گذارنے کا عہد کریں اور جذبہ قربانی کو زندہ رکھیں : ڈاکٹر محمد مبشر احمد

عامتہ المسلمین کو ناظم شہر جماعت اسلامی ہند،عظیم ترحیدرآباد کی جانب سے عید الاضحیٰ کی پرخلوص مبارک باد

 

ڈاکٹر محمد مبشر احمد،ناظم شہر جماعت اسلامی ہندعظیم ترحیدرآباد نے اپنے صحافتی بیان کے ذریعہ ملت اسلامیہ کو عیدالاضحی کی پر خلوص مبار ک بادو یتے ہوئے کہا کہ حضرات ابراہیم و اسمعیل علیھم السلام کی یاد کے ساتھ عامتہ المسلمین جذ بہ قربانی کو بھی زندہ رکھیں اور اسوہ ابراھیمی ؑکے مطابق زندگی گذارنے کا عہد کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ عید قرباں محض کسی جانور کی قربانی کا نام نہیں ہے قربانی کے جانور کو ذبح کرنا ایک علامت ہے،دراصل اپنے نفس کو قابو میں رکھنا، اپنی بے جا نفسانی خواہشات، بے جارسومات اور نامعقول روایات پر چھری پھیر نا اصل قربانی ہے۔ ڈاکٹر محمد مبشر احمدنے کہا کہ حضرت ابراھیم علیہ السلام نے جس طرح”اول المسلمین“ کا اعلان کیا تھا اسی طرح آج ملت اسلامیہ کو چاہئے کہ موجودہ حالات میں ڈر اور خوف کی نفسیات سے باہر نکل کر جذ بہ قربانی سے سرشار ہوں اور اپنے اندر اعتماد و یقین پیدا کریں اور من چاہی زندگی کو چھوڑ کر رب چاہی زندگی اختیار کریں

 

۔ عید قربان ہم سے یہی مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے جیسے کچھ حالات ہیں اس میں دین سے وابستگی شریعت کی پیروی اور ایمان پر پختگی و ثابت قدمی بہت ضروری ہے۔ ناظم شہر حیدرآباد نے کہا کہ حضرات ابراہیم و اسمعیل علیہم السلام کی اطاعت خداوندی و قربانی کواللہ تعالیٰ نے اتنا پسند فرمایا کہ تا قیامت اس عمل کو یادگار بنادیا۔ عید الاضحی محض خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ نہیں ہے

 

بلکہ اطاعت رب اور رضائے الہی کے تئیں ہماری سنجیدگی،کوشش اور جائزہ واحتساب کا بھی موقع ہے۔ یہ موقع ہے کہ ہم اپنے جذبہ قربانی، اخلاق، کردار، اعمال، معاملات اور رویہ کے علاوہ اقامت دین کی جدوجہد میں اپنے رول کا محاسبہ کریں۔ یہی عید قرباں کا پیغام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button