جنرل نیوز

معروف صحافی اور شاعر ایم آئی ظاہر “عالمی تنویر پھول ادب ایوارڈ” 2025 سے سرفراز   

نمائندہ اردو لیکس

بین الاقوامی شہرت یافتہ کثیر لسانی صحافی، شاعر اور‌ مصنف جناب ایم آئی ظاہر کو عالمی تنویر پھول ادب ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔

 

عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ‌اور کاروان ادب کی معتمد ‌اعلی محترمہ زیب النساء زیبی کے مطابق معروف شاعر اور صحافی ایم آئی ظاہر کی بیش بہا صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں جیوری نے انہیں اس اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔غورطلب ہے کہ ہندوستان کے بنگلور کرناٹک کی معروف مصنفہ محترمہ صلمیٰ صنم, کلکتہ بنگال کے معروف مصنف

 

شمیم‌عنبر اور حیدرآباد دکن کے معروف شاعر سید نوید جعفری کے ان پر لکھے گیے مضامین اور اعظم گڑھ یوپی کی معروف ادیب، شاعرہ اور مصنفہ محترمہ علیزے نجف, اخبار مشرق کلکتہ کے صحافی ظفر علی اور حیدرآباد دکن کے روزنامہ سیاست اور سیاست ٹی وی کے معروف صحافی محمد ریاض احمد نے ان کے انٹرویو لیے ہیں۔

 

ہندوستان کے بنگلور کرناٹک کی معروف مصنفہ صلمیٰ صنم, کلکتہ بنگال کے معروف مصنف شمیم‌عنبر اور حیدرآباد دکن کے معروف شاعر سید نوید جعفری کے ان پر لکھے گیے مضامین میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button