مضامین

خبر پہ شوشہ“اردو بولنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز” 

کے این واصف

ناشتہ کے بعد میں چائے کے انتظار میں نیوز پورٹل کی ورق گردانی کررہاتھا کہ ایک سرخی پر نظر ٹہر گئی۔ لکھا تھا “اردو کی مقبولیت زندہ باد، اردو بولنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز”۔ پڑھ کر مسرت ہوئی۔ مگر “اردو بولنے والوں کی تعداد” کا جملہ ذہن میں کھٹکا

 

پھر بھی خیال آیا کہ اردو کی مقبولیت کی اس پر مسرت خبر کو اپنے “اردو بولنے والے” اہل خانہ کے ساتھ ساجھا کروں۔ اطراف موجود اہل و عیال کو متوجہ کرنے ہی لگا کہ ہمارے بازو بیٹھے پوتے نے سوال کیا “دادا ابا آپ کا year آف برتھ کیاہے”۔ میں نے کہا “انیس سو سینتالیس”

 

بچے کا دوسرا سوال تھا “دادا ابا اس کو ذرا انگلش میں بولئیے” اسی کے ساتھ “اردو بولنے والوں کی تعداد ۔۔۔۔” والی بات ہم پر واضح ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button