جنرل نیوز

وقف ایکٹ غیر دستوری۔ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی کریم نگر میں پریس کانفرنس

کریم نگر :12 جون/جماعت اسلامی وقف بل کی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے کیوں کہ ملک میں مسلمانوں کی اوقافی جائدادیں صدیوں سے ہیں اور کوئی بھی حکومت یا طاقت اسی اپنے کنٹرول میں لے کر اور دیگر مذاہب کے نمائندوں کو اس میں شامل کرتے ہوئے وقف جائیداد کو استعمال نہیں کر سکتی ریاستی امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ ڈاکٹر خالد مبشر ظفر نے ریاستی سیکرٹری محمد فخرالدین کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی ہند کریمنگر پر پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں یہ بات کہی۔

 

 

ڈاکٹر خالد مبشر ظفر نے کہا کہ وقف ایکٹ غیر دستوری اور غیر قانونی ہے اور جماعت اسلامی اس ملک میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے احتجاج کو جاری رکھے گی ڈاکٹر خالد مبشر ظفر نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی نے دو سال بعد کابینہ میں دوسری طوسی کے موقع پر بھی کسی بھی مسلم نمائندے کو وزارت نہیں دی انھوں نے یاد دلایا کہ ریونت ریڈی نے انتخابات سے قبل ذکرا ہائی اسکول حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے اعلی صطحی وفد کے ساتھ اہم ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ

 

 

وہ تلنگانہ کے مسلمانوں کے ساتھ سماجی انصاف کریں گے۔ لیکن ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کابینہ میں مسلم نمائندگی کو نظر انداز کرتےہوئے کانگریس ہائی کمان اور ریونت ریڈی سرکار مسلمانوں کے ساتھ سماجی ناانصافی کی بدترین مثال قائم کی ہے انھوں نے کانگریس ہائی کمان اور ریونت ریڈی سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ کابینہ میں مسلم نمائندگی کے مطالبے کو قبول کرتے ہوے بلا تاخیر مسلم نمائندے کو شامل کریں۔ ریاستی امیر حلقہ نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں

 

 

حیڑرا کی نام پر غیریب عوام کے مکانات اور جھونپڑی پر بلڈوزر کی سیاست کو چھوڑ دیں۔ کیوں کہ اس سے غریب عوام کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ ریاستی امیر حلقہ نے تلنگانہ میں تعلیمی سال کے آغاز پر سرکاری تعلیمی اداروں بلِخصوص اردو میڈیم اسکولس وکالیجس نیز ٹیمرس کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کریا اور ریاستی وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اردو میڈیم زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے درخشاں مستقبل کے لیے ڈی ریزرویشن کا فیصلہ کرتے ہوے ریاست تلنگانہ کے ٹیچرس اور لیکچررس کے تقررات کا فیصلہ کریں۔ بصورت دیگر ریاست تلنگانہ کے سرکاری اردو میڈیم اسکولس اور گورنمنٹ جونیئر کالجس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہوگا۔ امیر حلقہ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اردو میڈیم اسکولس اور کالجس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے بلا

 

 

تاخیر اردو میڈیم ٹیچرس اور لیکچررس کی ایس سی ایس ٹی جائدادوں کو ڈی ریزرویشن کے ذریعے جنرل کیٹگری میں لانے کے لیے جنگی خطوط پر اقدام کریں نیز سرکاری اردو میڈیم اسکولوں میں انفراسٹرکچر کا انتظام کریں ریاستی امیر حلقہ نےیاد دیلایا کرائی کہ مختلف مسائل کے حل کے ضمن میں پروفیسر کودنڈا رام ایم ایل سی اور عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل سے بھی مشاورت کی گئی تھی اس پریس کانفرنس میں ناظم جماعت اسلامی کریمنگر صہیب احمد خاں

 

 

امیر مقامی منکماتوٹہ محمد خیر الدین امیر مقامی کارخانہ گڈہ مزمل عرفان امیر مقامی رازوی چمن محمد رفیق احمد اور امیر مقامی محلہ سواران عرف عرفان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button