نیشنل
جس سیٹ پر بیٹھنے سے لوگ پرہیز کرتے ہیں اسی نے بچائی جان

احمد آباد ۔ گجرات کے احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کے دوران محض ایک مسافر کی جان بچ گی جس کی نشست کی بدولت وہ موت کے منہ سے نکل آیا۔برطانوی شہری وشواس کمار رمیش
کی نشست نمبر 11A نے انہیں محفوظ رکھا یہی وہ نشست ہے جس سے اکثر مسافر گریز کرتے ہیں۔ائیرلائن عملے کا کہنا ہے کہ 11A اور 11F کی نشستیں عام طور سے ناپسند کی جاتی ہیں کیونکہ یہ طیارے
کے درمیان واقع ہیں اور یہی وہ جگہیں ہیں جہاں سے اترنے کا موقع بھی سب سے آخر میں ملتا ہے۔اس کے علاوہ ان نشستوں کی کھڑکی بھی اکثر چھوٹی یا بالکل نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے منظر سے محظوظ ہونا بھی مشکل رہتا ہے۔
بوئنگ 787 ڈریملائنر کی 11A نشست پر بیٹھے وشواس رمیش معجزاتی طور پر بچ گئے ہیں۔ وہ برطانیہ سے اپنے 45 سالہ بھائی اجے کمار رمیش کے ساتھ ہندوستان آئے تھے دونوں کی نشستیں علیحدہ تھیں۔