تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے 5 دنوں تک بارش

حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے جس کی بدولت تلنگانہ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے کہا کہ مانسون کی مزید پیشرفت کی صورت میں

 

آئندہ پانچ دن تک اوسط سے لے کر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی کہ جنوبی اور مغربی تلنگانہ کے اضلاع میں شدید بارش بھی ہو سکتی ہیں اور 40-50 کلو میٹر فی

 

 

گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔آج مجموعی طور پر محبوب نگر، نظام آباد، میدک، نلگنڈہ اور وقار آباد اضلاع میں شدید بارش متوقع ہیں۔جنوب مغربی مانسون کی بدولت آج حیدرآباد کے

 

 

مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button