نیشنل

سلمان ، شاہ رخ اور عامر خان کا طیارہ حادثہ پر اظہار رنج

نئی دہلی: احمد آباد میں ہوئے افسوسناک طیارہ حادثے پر بالی ووڈ کے معروف اداکاروں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تینوں فنکاروں نے

 

 

سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں کیں اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اداکار سلمان خان نے انسٹاگرام پر لکھا ’’احمد آباد میں طیارہ حادثے کی خبر سن کر دل بہت اداس ہو گیا۔

 

 

میں مسافروں عملے اور تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘اس حادثے کے پیش نظر سلمان خان نے اپنی ایک مجوزہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی جو جمعرات کے روز ممبئی میں

 

 

آئی ایس آر ایل (انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ) کے شریک بانیوں، ویر پٹیل اور ایشان لوکھنڈے کے ساتھ ہونی تھی۔جیسے ہی یہ پروگرام شروع ہونے والا تھا حادثے کی خبر آئی جس کے بعد

 

 

منتظمین اور سلمان خان نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پروگرام کو مؤخر کر دیا جائے۔ادھر شاہ رخ خان نے بھی طیارہ حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے

 

 

پیغام میں انہوں نے کہا، ’’احمد آباد میں حادثے کی خبر سن کر دل بہت اداس ہے۔ میں تمام متاثرین ان کے اہل خانہ اور ہر اس فرد کے لیے دعاگو ہوں جو اس سانحے سے متاثر ہوا ہے۔‘‘عامر خان نے بھی حادثے پر

 

 

دکھ کا اظہار کیا۔ ان کی ٹیم کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا  طیارہ حادثے نے ہمیں گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہم اس کٹھن گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

Back to top button