ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کا تبادلہ ونئے کرشنا ریڈی نے بحیثیت ضلع کلکٹر اپنا جائزہ حاصل کیا.

ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کا تبادلہ ونئے کرشنا ریڈی نے بحیثیت ضلع کلکٹر اپنا جائزہ حاصل کیا.
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی دونوں کلکٹران کو تہنیت.
عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے مجلس کی نمائندگی پر اقدامات کیلئے راجیو گاندھی ہنمنتو سے مجلس قائدین کا اظہار تشکر.
نظام آباد 14/جون (اردو لیکس) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے تبادلے کے بعد نظام آباد ضلع کلکٹر کی حیثیت سے ونئے کرشنا ریڈی نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ہے. صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر اس خصوص میں منعقدہ تقریب میں نظام آباد مجلس قائدین نے شرکت کرتے ہوئے دونوں کلکٹران سے ملاقات کی
. اس موقع پر نظام آباد مجلس قائدین نے سابق کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو انکی وداعی تقریب کے دوران شال و گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی اور انکی معیاد کے دوران بحیثیت مونسپل اسپیشل افسر نظام آباد مجلس کی جانب سے پیش کی جانے والی نمائندگیوں اور اقلیتوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے راجیو گاندھی ہنمنتو کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات بالخصوص نظام آباد مجلس کی عیدگاہ قدیم میں منبر و محراب کی تعمیر، مورم اندازی کیلئے 40 لاکھ روپے اسپیشل فنڈ اور دیگر عیدگاہوں میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات و دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے بحیثیت ضلع کلکٹر مجلس کو بہتر تعاون پیش کرنے پر راجیو گاندھی ہنمنتو سے اظہارِ تشکر کیا ہے،
علاوہ ازیں نظام آباد ضلع کلکٹر کی حیثیت سے ونئے کرشنا ریڈی کے جائزہ لینے پر نظام آباد مجلس قائدین نے انکی شال و گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے نظام آباد میں انکا استقبال کیا ہے، اور نظام آباد کے اقلیتوں و دیگر پسماندہ طبقات کی ترقی و خوش حالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے نظام آباد مجلس کی نمائندگی پر اپنا ہمدردانہ تعاون پیش کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے
، مجلس قائدین کی ملاقات و اظہار تشکر پر نئے ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے نظام آباد مجلس قائدین کو عوامی مسائل و اقلیتی طبقہ کی ترقی و خوش حالی کیلئے مجلس کا بھر پور تعاون کرنے اور اس خصوص میں سنجیدہ اقدامات کا تیقن دیا ہے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین، ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، سابقہ کارپوریٹرس عبدالغفور مقیم، عبدالعلی، محمد مستحسین کے علاوہ خلیل احمد، محمد ایاز احمد فائن ارٹس، ارشد پاشاہ، عزیز راہی، امرفاروق موجود تھے،