انٹر نیشنل

حج 2025 – چار لاکھ 20 ہزار افراد نے حجاج کی خدمات انجام دیں

کے این واصف

حج سیزن 2025 پوری طرح کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ جس کے لئے سعودی قیادت کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیامات وصول ہوئے۔ سوچا جائے تو حج دنیا ایک بے مثال اتنا بڑا اجتماع ہے جس میں اقطاع عالم سے فرزندان توحید یکجا ہوتے ہیں اور حج انتظامیہ کے تحت لاکھون کارکن ان بے جھول انتظامات انجام دیتے ہیں۔

 

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ حج 2025 کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں سمیت سرکاری و نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ 20 ہزار 70 افراد نے 16 لاکھ 73 ہزار 230 حجاج کو خدمات فراہم کیں۔سرکاری پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق حج خدمات فراہم کرنے والوں میں 92 فیصد مرد جبکہ 8 فیصد خواتین شامل تھے۔

 

مجموعی طور پر 34 ہزار 540 رضاکار شامل تھے جنہوں نے حج سیزن کے دوران مقدس مقامات پر 21 لاکھ 34 ہزار 398 گھنٹے خدمات انجام دیں۔اس سے قبل سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعلان کیا تھا کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

 

بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آہے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ہے۔ اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 ، بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔

 

محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button