بھارتیہ ودیا بھون کوٹھی میں اتوار کو قومی مشاعرہ ”انداز ہند“ وکوی سمیلن

حیدرآباد ۔تلنگانہ این آرآئیز کی جانب سے اورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن کے اشتراک سے بروز اتوار،15جون2025کو 5:30بجے دن قومی مشاعرہ ”آزاد ہند“وکوی سمیلن کاانعقاد عمل میں آرہا ہے۔
جس میں قومی شہرت یافتہ شعراء ا برار کاشف، عادل رشید، احمد ریئس نظامی، حفیظ کمال، نعیم فراز، ویشالی سلیکھا، نوری پروین، داور رضا، وحید پاشاہ قادری، سندر ملیگوی، ٹپیکل جگتیالی، کملاکر دلار، کائیلاش، سومیا وینکٹیسن، فیض جنگ، ثنافرحین،ذکی حیدر اور ساکیت گپتا کلام پیش کریں گے۔مشاعرہ کی صدارت شجاعت علی صوفی کریں گے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے نوجوان شعراء بھی اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔
سماجی جہدکاروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس موقع پرتہذیب ادب ایوارڈس2025بھی دیئے جائیں گے۔جس میں بی آرامبیڈکرایوارڈ،سرسید احمد خان ایوارڈ،سروجنی نائیڈو ایوارڈ،ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام ایوارڈ اور منموہن سنگھ ایوارڈ شامل ہے۔ داخلہ مفت رہے گا
محمد القریشی(صدر اورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن) نے محبان ادب سے کثیرتعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔