این آر آئی

حج کے موقع پرحکومتِ سعودی عرب کی طرف سے کیے گئے انتظامات مثالی

بزم طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ جدہ کے۳۲ویں سالانہ جلسہ "استقبالِ حجاجِ کرام و یادِ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ سے علماءکرام کے خطابات

جدہ ۔ سعودی عرب (بذریعہ ای میل) اس سال حج 2025ء کے دوران حکومتِ سعودی عرب کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاجِ کرام نے بے حد سراہا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حرمین شریفین کی خدمت میں سعودی حکومت کی خصوصی دلچسپی، جدید سہولیات، سیکورٹی، صفائی، طبی امداد اور نقل و حمل کے انتظامات کو بہترین قرار دیا۔ حکومتِ سعودی عرب کے شکر گزار ہیں

 

جنہوں نے حج جیسے عظیم فریضے کی ادائیگی کو نہایت آسان، محفوظ اور روحانی طور پر پُراثر بنایا۔ ان کے بہترین انتظامات اور خلوص نے ہمیں بے حد متاثر کیا۔اِن خیالات کا اظہارپروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار محی الدین صدیقی ملتانی سجادہ نشین خانقاہِ شمس العشّاق ؒ نے دربارہال‘ شاداب رسٹورینٹ حی العزیزیہ جدہ سعودی عرب میں بزمِ طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ جدہ کے زیراہتمام ۳۲ویں سالانہ جلسہ استقبالِ حجاجِ کرام و یادِ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ ” کے موقع پر کیا ۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام نقشبندی سرپرست بزم نے جلسہ کی صدارت کی ۔

 

حافظ مرزا عبداللہ بیگ نے قرأت کلام مجیداور محمد یاسر قادری‘ شیخ مُشیر قادری اور حافظ محمد شفاء اللہ امعان نے نعتِ شریف سنانے کی سعادت حاصل کی۔ مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری صدر بزم نے جلسہ کی کارروائی چلائی اور نگرانی کی۔جناب محمد عاصم الدین انصاری رضی پاشاہ نائب صدر استقبالِ حُجاج کمیٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ مولانا الحاج پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار محی الدین صدیقی ملتانی‘ مولانا الحاج محمد سلطان احمد معتمد انجمن طلبائے

 

قدیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد‘ مولانا الحاج ڈاکٹر محمد صفی اللہ خان لکچرر اے کے ایم کالج‘ مولانا الحاج محمدعبدالرؤف کامل جامعہ نظامیہ (دبئی)‘ مولانا الحاج حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی معتمد عمومی رحیم الدین میموریل سوسائٹی اور مولانا الحاج محمد انواراللہ نظامی کامل جامعہ نظامیہ نے بحیثیتِ مہمانان خصوصی شرکی کی ۔ مولانا الحاج قاضی محمد نورالدین کامل جامعہ نظامیہ‘ مولانا الحاج سید اعجاز حسین کامل جامعہ نظامیہ ‘ مولانا الحاج سید طاہر حُسین شطاری سجادہ نشین درگاہ حضرت اَبَّن شطاری ؒ نے بحیثیتِ مہمانانِ اعزازی شرکت کی۔ دیگر حجاجِ کرام میں الحاج مولوی محمد متین قادری عالم جامعہ نظامی‘الحاج حافظ سید شاہد غوری ‘الحاج حافظ محمد ایوب قادری‘الحاج حافظ اسماعیل قادری‘الحاج حافظ محمد شفاء اللہ امعان‘ الحاج شیخ مُشیر قادری ‘الحاج محمد

 

خالق ہاشمی‘الحاج نظام الدین مسعودی‘الحاج محمد افتخارالدین ‘الحاج اشفاق علی خان‘ الحاج محمد عبدالروف‘ الحاج محمد بدر الدین صابری صدر مسجد وحیدیہ کاماریڈی‘الحاج محمد ندیم الدین‘ الحاج محمد جعفر قادری اور الحاج محمد طاہر حسین شامل رہے ۔ تمام حجاجِ کرام کو بزم کی جانب سے رومال اور حج یادگار مومنٹو پیش کیا گیا۔

 

مولانا سلطان احمد نے کہا کہ حضرت عثمانِ غنی ؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمانِ غنیؓ نے حضور پاکﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر کہا کہ یا رسول اللہ ﷺ کثرتِ مال اورکام کاج کی وجہ سے عبادتوں میں کمی ہورہی ہے ‘ آپ میرے مال میں کمی کی دُعافرمائے ‘اُسی دوران حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لاکر کہتےہیں کہ اے اللہ کے رسولﷺ آپ یہ دُعا نہ فرمائیں کیونکہ عثمانؓ جب بھی اللہ کی راہ میں دیتے ہیں اُنکا خزانہ بھردیا جاتا ہے۔مولان نے بزم طلبائے قدیم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بزم کی جانب سے کی جانے والی‘ استقبالِ حُجاج و معتمرین ‘ کتابوں کی اشاعت اور دیگر خدمات بہت بے مثال ہے ۔  مولانا الحاج ڈاکٹر محمد صفی اللہ خان نے کہا کہ حرمین شریفین کی باربار زیارت کرنی چاہئے یہ بڑی سعادت کی بات ہے ‘ اور یہ محبت کا تقاضہ پورا کریں اپنی محبتیں اِن سے وابستہ کریں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فرشتے یہاں موجود ہوتے ہیں ایسے مبارک مقامات کی عظمت کا کیاحال ہوگا آپ اور ہم سونچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔

 

مولانا وجیہ اللہ سبحانی نے کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت اللہ تعالیٰ اپنے چُنندہ بندوں کو عطافرماتا ہے جسکے ذریعہ وہ خدا کا قرب پاتے ہیں اور اپنی دُنیا وآخرت کو سنوارتے ہیں۔ مولانا الحاج قاضی محمد نورالدین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد نصیر الدین نظامی سابق صدر بزم‘ مسرس فاروق احمد (بزم اتحاد)‘ مہتاب قدر(اُردوگُلبن)‘ شمیم کوثر(خاک طیبہ ٹرسٹ)‘ محمد فہیم(بی جی ایم) اور اسلم افغانی‘محمد یحییٰ (اُردواکیڈمی جدہ)‘ سید افضل الدین نقشبندی‘مرزا محمد بیگ‘ سید کبیر الدین اویس صابری‘ڈاکٹر اعجاز سبحانی اور حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی جسکی وجہ سے دربار ہال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔ مولانا نظام الدین غوری اورجناب سید احتشام علی خان معتمد استقبالِ حُجاج کمیٹی‘محمدسرفراز علی خان نائب معتمد استقبالِ حُجاج کمیٹی کی نگرانی میں

 

محمد وسیم ‘ محمد جعفر‘ سید عقیل ہاشمی صابری‘ شاہ محمد شرف الدین شرفی ‘محمد اعظم الدین انصاری‘ محمد رحمت سمیر‘ حافظ محمدذیشان علی نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ شیخ علیم اے کے نیوز نے پروگرام کو لائیو نشر کیا۔جلسہ کا ماحول انتہائی نورانی و وجدانی تھا۔ حاضرین جلسہ دورانِ خطابات بارہا درود و سلام پڑھتے رہے، ہر خطاب نے عقیدت، علم اور عمل کا پیغام دیا۔ آخر میں سلام ودعا اورعشائیہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا-

متعلقہ خبریں

Back to top button