معروف صحافی اور شاعر ایم آئی ظاہر “ڈاکٹر سعادت سعید ادبی ایوارڈ 2025” سے سرفراز

نمائندہ اردو لیکس
ہندوستان نزاد بین الاقوامی شہرت یافتہ کثیر لسانی صحافی، ادیب و شاعر ایم آئی ظاہر کو “سخنور ادبی انٹرنیشنل فورم” کی جانب سے “عالمی ڈاکٹر سعادت سعید ادبی ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ شاعرہ اور تنظیم کی معتمد اعلی محترمہ زیب النساء زیبی کے مطابق معروف شاعر ، صحافی اور تجزیہ نگار ایم آئی ظاہر کی بیش بہا صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں جیوری نے انہیں اس اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے بنگلور کرناٹک کی معروف مصنفہ محترمہ سلمی صنم, کلکتہ کے معروف مصنف شمیمعنبر اور حیدرآباد دکن کے معروف شاعر سید نوید جعفری اور پاکستان کے معروف مصنف فخر زمان سرحدی کے ظاہر پر لکھے گیے مضامین میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔
اعظم گڑھ یوپی کی معروف ادیب و شاعرہ محترمہ علیزے نجف, اخبار مشرق کلکتہ کے صحافی ظفر علی اور حیدرآباد دکن کے روزنامہ سیاست ٹی وی کے معروف صحافی محمد ریاض احمد نے ان کے انٹرویوز نشر کئے ہیں۔