انٹر نیشنل
مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض میں شدید گرمی، جدہ اور ینبع میں تیز ہوائیں

کے این واصف
مملکت کے مقدس شہروں میں ابھی بڑی تعداد میں مہمانان رب العزت موجود ہیں جنہیں شدید گرمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ماہ جون اور جولائی سعودی عرب میں شدید گرمی کے موسم ہوتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔گرمی کی لہر سے مدینہ منورہ اورشمالی حدود ریجن بھی متاثر رہیں گے جہاں گرد آلود ہوا چلے گی۔محکمے نے کہا ہے کہ گرد آلود ہوا سے الجوف، تبوک اور حائل بھی متاثر ہوں گے جہاں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور جس کے باعث ایک سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی۔
اسی طرح خلیج عرب کے سمندر میں بھی شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار بعض أوقات 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔