تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کو ایک ہفتہ کے اندر جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں احتجاج

حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو ایک ہفتہ کے اندر رہا کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یوگا تلسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے شیوکمار کی قیادت میں اندرا پارک کے دھرنا چوک پر پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار گوشہ محل کا  ایم ایل اے راجہ سنگھ کی  حراست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس مہا دکشا میں کئی ہندو برادریوں کے ساتھ گاو رکشک نے بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔ یوگا تلسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیو کمار نے کہا کہ اگر منور فاروقی نے ہندو دیوتاؤں کی توہین کی  تو حکومت نے ان کے شوز کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے ایک ہفتے کے اندر راجہ سنگھ کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شروعات ہندو اتحاد کو ظاہر کرنے کے لیے پرامن طریقے سے کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button