ایجوکیشن
محمد وکیل احمد کو مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 16 جون (پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بموجب اسکالر محمد وکیل احمد ولد جناب محمد شکیل احمد کو
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کے مقالہ کا عنوان ”دیہی ترقی کے حوالے سے علاقائی دیہی بینک کا جائزہ کی مالی کارکردگی- تلنگانہ گرامین بینک کا مطالعہ“ تھا۔ انہوں نے
پروفیسر بدیع الدین احمد، ڈین کی نگرانی میں اپنا مقالہ تحریر کیا۔ ان کا وائیوا 5 مئی کو منعقد ہوا۔