ٹی ایس ٹی یو حیدراباد کی نمائندگی پر گورنمنٹ ہائی اسکول اردو شریف کی نئی عمارت میں منتقلی

حیدرآباد ۔محمد احمد خان جنرل سیکرٹری تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب گورنمنٹ ہائی سکول اردو شریف جو کئی دنوں سے بلڈنگ کے مسائل سے دوچارتھا اور مختلف مسائل اور روڈ وائڈننگ کی وجہ سے اس اسکول کو پرانی بلڈنگ سے خالی کرنا پڑا اور قریب میں ہی فتح دروازہ کے پاس ایک بلڈنگ مل گئی تھی لیکن وہاں پر بھی ایک دو سال کے بعد مسائل شروع ہو گئے اور بلڈنگ کے مالک نےخالی کرنے کا نوٹس دے دیے پھر سے بلڈنگ کی تلاش شروع ہوئی
لیکن کوئی مناسب بلڈنگ فتح دروازہ کے مقام پر دستیاب نہ ہو سکی جس کی وجہ سے اس اسکول کو عارضی طور پر جی ایو پی ایس ٹٹی کو کہ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں پر بھی بلڈنگ ناکافی ہونے کی وجہ سے اور اطراف وا کناف میں کئی ہائی اسکول ہونے کی وجہ سے مناسب تعداد میں طلباء دستیاب نہیں ہوئے اور دن بدن طلباء کی تعداد میں کمی انے لگی۔ اسی سلسلے میں کافی کوششوں کے بعد خاص کر تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کے قائدین محمد احمد خان اور اقبال صاحب وہ خلیل صاحب کی کوششوں کی وجہ سے ایک بلڈنگ روشن کالونی
وٹے پلی جس میں گورنمنٹ پرائمری سکول انند بستی چلتا ہے وہ دستیاب ہوئی اور تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کی نمائندگی پر ڈی ای او حیدراباد نے منتقلی کے احکامات جاری کیے اور اس طرح سے گورنمنٹ ہائی اسکول اردو شریف نئے مقام روشن کالونی وٹے پلی میں منتقل ہوا۔ڈپٹی ای او کے پمیہ اور ان کے سی سی ایم اے مقتدر نے کافی تعاون کیا اور موافق رپورٹ ڈی ای او حیدرآباد کو داخل کی. اسکول کے ہیڈ ماسٹر سومیشور راؤ اور دوسرے اساتذہ نے مل کر اس اسکول کو نئی عمارت میں منتقل کیا اور ان لوگوں کی کوششوں سے منتقلی کے دن ہی تقریبا 60 طلباء نے داخلہ لیا۔ اج تک تقریبا 100 طلباء داخلہ لے چکے ہیں۔
اطراف و اکناف میں ہائی اسکولس کی کمی ہے جس سے مزید داخلے ہو سکتے ہیں۔ امیدہے کہ بہت جلد 300 تک داخلے ہوں گے یہ اسکول بہت جلد ترقی کرے گا اور بستی کے لوگوں کی تعلیمی تشنگی کو دور کرے گا اور انشاءاللہ طلباء کی ترقی کا ضامن ہوگا۔میں یہاں یہ بات بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ عالی جناب صدر مجلس اسد الدین اویسی صاحب نے بھی تقریبا 10 اردو میڈیم ہائی اسکولوں کی نئی جگہ پر منتقلی وہ کشادگی کے لیے نمائندگی کی ہے۔یہ وہ اسکول ہیں جو یا تو غیر کارکرد ہیں یا کم طلباء کی تعداد کی وجہ سے بند ہوسکتے ہیں ایسے اسکولوں کو نئی بستیوں میں جہاں پر ہائی اسکولز موجود نہیں ہے وہاں پر کھولا جائے گا انشاءاللہ۔
میں محترمہ ار روہنی میڈم ڈی ای او حیدراباد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس اسکول کی نئی عمارت میں منتقلی کے احکامات جاری کیے ۔