انٹر نیشنل

ایرانی حجاج کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے انتظامات – عرعر سرحدی چوکی کا استعمال  

کے این واصف 

ایران، اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے پیش نظر مملکت نے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایرانی حجاج کی محفوظ واپسی کو یقینی کے لئے عرعر سرحدی چوکی کے راستہ کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا۔

 

 

محکمہ جوازات (محکمہ پاسپورٹ) شمالی سرحدی علاقے میں واقع عرعرسرحدی چوکی کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والے حجاج کی روانگی کو آسان بنانے کے لیے خدمات فراہم کر رہا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ خدمات اس وقت دی جا رہی ہیں جب ان حجاج نے 1446ھ کا حج نہایت سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا کر لیا ہے۔

 

یہ کوششیں ایک جامع نظام کا حصہ ہیں جو انتظامی اور فیلڈ سروسز پر مشتمل ہے جس کا مقصد روانگی کے عمل کو سہل بنانا اور اس سے متعلقہ تمام امور کو تیز رفتاری اور آسانی سے مکمل کرنا ہے تاکہ حجاج کرام کا گزر روانی کے ساتھ ممکن ہو سکے اور ان کے معاملات جلد نمٹا دئیے جائیں۔

 

سرحدی محافظین یہ خدمت متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت انجام دے رہے ہیں جو کہ ان کے مہمان نوازی اور انسانی خدمت کے کردار کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ اس سال تقریناُ 76 ہزار ایرانی باشندون نے فریضہ حج ادا کیا۔ مملکت کی جانب سے ان کی قیام،

 

خدمات کی فراہمی اور روانگی تک دیکھ بھال کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button