ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی مفت سیول سرویسز کوچنگ کے داخلہ امتحان کی تاریخ میں تبدیلی،اب یہ امتحان 29 جون کو ہوگا

حیدرآباد، 18جون 2025:یو پی ایس سی سول سروسز کی کوچنگکے لیے ملک کے معروف اور مفت رہائشی کوچنگ ادارہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے اپنے 9ویں بیچ کے داخلہ امتحان کی تبدیل شدہ نئی تاریخ کا اعلان کیاہے۔ اب یہ امتحان اتوار، 29 جون 2025 کو شام 3 بجے سے 5 بجے تک منعقد ہوگا۔ امتحان ملک بھر کے 100 سے زائد مراکز پر لیا جائے گا، تاکہ دور دراز کے طلبہ کو بھی موقع مل سکے۔
یہ امتحان پہلے 22 جون 2025 کو مقرر تھا، لیکن طلبہ اور سرپرستوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر اب اس کو اتوار، 29 جون 2025 کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ایم ایس کی جانب سے سیول سرویسس مفت کوچنگ پروگرام مکمل طور پر مفت ہے، جس میں منتخب ہونے والے طلبہ کو رہائش، کھانا، کوچنگ، اسٹڈی میٹیریل، ایئر کنڈیشنڈ لائبریری، جم، تفریحی سہولتیں اور ماہر اساتذہ کی رہنمائی دی جاتی ہے، اور کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جاتی۔ تمام جدید سہولتوں سے لیس ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا کیمپس حیدرآباد کے مرکزی علاقہ ملے پلی میں واقع ہے۔
درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ :28 جون 2025، شام 5 بجے تکدرخواست دینے کے لیے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائیٹ وزٹ کریں: www.mseducationacademy.in
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے اب تک کئی طلبہ کو کامیابی سے یو پی ایس سی میں پہنچایا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں نام فیضان احمد (رینک 58، بیچ 2020) کا ہے جو اس وقت ضلع نرمَل، تلنگانہ میں ایڈیشنل کلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح حارث سمیر (رینک 270، بیچ 2020) بھی کرناٹک میں آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ محمد برہان زمان نے 2022 کے امتحان میں آل انڈیا768 واں رینک حاصل کیا جبکہ عاصم مجتبیٰ نے 2023 میں آل انڈیارینک 481 کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔برہان زماں اور عاصم مجتبٰی دونوں انڈین ریونیو سرویسس سے وابستہ ہیں۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ملک کے اُن نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو یو پی ایس سی جیسے عظیم امتحان کی تیاری کرنا چاہتے ہیں مگر مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اس ادارے کا مقصد قوم کے ایسے ہونہار طلبہ کو تیار کرنا ہے جو کل ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
9154143322 | 9030045422 (صبح 9 بجے تا شام 7 بجے)