انٹر نیشنل

سعودی عرب۔خطے میں کشیدگی، موسم سرما کی تعطیلات میں سیاحتی پروگرام بھی متاثر

کے این واصف

سعودی عرب مین جولائی، اگسٹ مین اسکولز کو گرمائی تعطیلات ہوتی ہیں ان دو ماہ میں غیرملکی اپنے وطن اور سعودی باشندے چھٹیاں گزارنے بیرون مملکت جاتے ہیں لیکن اس سال سعودی سے بیرون ملک سفر پر اندیشہ ظاہر کئے جارہے ہیں۔

 

 

ایران، اسرائیل جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیون کےلیے موسم سرما کے سیاحتی پرواگرام پر اثر انداز ہورہی ہے۔سعودیوں کی بڑی تعداد موسم گرما کی تعطیلات میں بیرون ملک جانے کےلیے قابلِ واپسی محفوظ سفری پالیسی تلاش کررہے ہیں۔ تاکہ سفری پروگرام ملتوی کیے جانے کی صورت میں بکنگ کی رقم واپس حاصل ہوسکے۔

 

 

سبق نیوز کے مطابق رواں برس موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز پر بیرون ملک تعطیلات گزارنے کے لیے جانے والے سعودی شہریوں کی اولین ترجیح ہے کہ ان کمپنیوں سے سفری پیکیجز لیے جائیں جن کی ریٹرن پالیسی موجودہ حالات کے تناظر میں بنائی گئی ہو۔

 

مملکت میں معروف ٹریول اینڈ ٹورازم ایجنسی کا کہنا ہے بیرون ملک تفریح کےلیے جانے والوں کا سب سے پہلا سوال ریٹرن پالیسی سے متعلق ہوتا ہے۔ریاض میں ایک ٹریول کمپنی کے ذمہ دار کا کہنا تھا ان کے پاس آنے والے زیادہ تر شہریوں فلائٹ یا ہوٹل بکنگ سے قبل پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ “ریٹرن پالیسی” کیا ہوگی، وہ دراصل اپنی رقم کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ نہ جانے کی صورت میں انہیں نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

سرچ انجنوں کے اعداد وشمار کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سال ریٹرن یا ٹریول انشورنس پالیسی سے متعلق دریافت کرنے والوں کا تناسب گزشتہ برس سے 38 فیصد زیادہ ہے۔لوگوں کی بڑی تعداد ٹریول انشورنس پالیسی کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں تاکہ نہ جانے کی صورت میں ان کی رقم انشورنس پالیسی کور کرسکے۔

 

ایک اور ٹریول اینڈ ٹور ایجنسی کے ذمہ دار کا کہنا تھا ایسی سیاحتی کمپنیاں جو ریٹرن کی ضمانت دیے رہی ہیں ان کی بکنگ دیگر ایجنسیوں سے بڑھ گئی ہے جن میں ترکیہ، جارجیا اور ملایشیا کی ایجنسیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button