منڈل پریشد پرائمری اسکول اوٹکور اردو میڈیم میں ڈیجیٹل کلاس روم کا افتتاح

نارائن پیٹ : 20 جون (اردو لیکس) تعلیم ہر بچہ کا بنیادی حق ہے۔ اس حق کے حصول کے لئے قوم کے ہر بچے کو تعلیم سے جوڑنا بے حدضروری ہے۔ موجودہ دور میں سرکاری مدارس میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔
سماج اور اسکول کا تعلق جس قدر مضبوط ہو مدرسوں کی کارکردگی میں اس قدر بہتری لائی جاسکتی ہے۔ آج کے دور میں درس و تدریس میں ٹکنالوجی کے استعمال سے اکتساب کسی حد تک آسان اور طلباء کے لئے دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔
جناب عزیز شہنا صاحب یادگیر کے تعاون سے منڈل پریشد پرائمری اسکول اوٹکور اردو میڈیم میں ڈجیٹل کلاس روم کا افتتاح کیا گیا۔ اس اجلاس میں جناب محمد خواجہ پاشاہ صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند،جناب منصور علی صاحب نے شرکت کی۔
صدر مدرس نے تعاون دینے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اساتذہ میر لیاقت اللہ حسینی،تسلیم بیگم،سابقہ چیرمین وقار یونس،محمد پاشاہ صاحب،اہلیان اوٹکور،اولیائے طلباء موجود تھے۔