جنرل نیوز

مسلم نوجوان ریاستی وقومی سطح پرسیاست میں فعال کردار ادا کریں : سید متین احمد

مسلم نوجوان ریاستی وقومی سطح پرسیاست میں فعال کردار ادا کریں : سید متین احمد

مسلم نوجوانوں کو ریاستی وقومی سیاست میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرناچاہئے۔ موجودہ حالات میں نوجوانوں کی بیداری اور سیاسی شعور نہایت اہم ہے۔نوجوانوں کی سیاست میں شمولیت جدید ہندوستان کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے

 

۔ان خیالات کااظہار تلگو دیشم پارٹی کے اقلیتی قائد سید متین احمد نے کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خاص طور پر تلنگانہ جیسے ریاست میں جہاں اقلیتی برادری کی خاصی تعداد موجود ہے، وہاں مسلم نوجوان اگر سیاسی میدان میں آگے آئیں تو وہ نہ صرف اپنی قوم کی نمائندگی بہتر انداز میں کر سکتے ہیں بلکہ ریاستی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر پائیں گے

 

۔انہوں نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل صرف سوشیل میڈیا تک ہی محدود رہ گئی ہے لیکن اگروہ آگے بڑھ کر سیاست میں بھرپور حصہ لے تو وہ بہترطورپران مسائل کا حل کرسکتے ہیں کیوں کہ سیاست ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے قوم کی آواز بلند کی جا سکتی ہے، مسائل کو ایوانوں تک پہنچایا جا سکتا ہے

 

اور عملی حل نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نوجوان سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں گے تو پھر ان کے مسائل کوئی دوسرا شخص اپنی ترجیح نہیں بنائے گا۔ نوجوانوں کے سیاست میں آنے سے پرانی سوچ اور فرسودہ نظام کوتبدیل کرنے میں آسانی ہوگی۔اقلیتوں کو جومسائل ہیں اس کوبھی نوجوان حکومتی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کر سکیں گے۔

 

انہوں نے کہاکہ نوجوان جو کرپشن سے تنگ آچکے ہیں اگر وہ سیاست میں آئیں گے توشفافیت آئے گی۔تعلیم یافتہ مسلم نوجوان سیاسی میدان میں آئیں گے تو علمی، سماجی اور معاشی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ کر پالیسیاں بنا نے میں مدد ملے گی۔

 

نوجوانوں کو صر ف ووٹ دینے تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ سیاست میں شامل ہوکر جمہوریت کومضبوط کرنا چاہئے۔ سید متین احمد نے کہاکہ مسلمانوں کو شکایتیں کرنے کے بجائے عملی سیاست میں شامل ہو کر خود کو فیصلہ سازی کا حصہ بنانا ہوگا۔ یہی وقت کی ضرورت ہے اور آنے والا دور نوجوانوں کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button