جنرل نیوز

عبیدالرحمان جن سوراج پارٹی کے اوورسیز کوآرڈینیٹر مقرر

پٹنہ ۔ نمائندہ اردولیکس

بہار کے سیاسی افق پر ایک نئی لہر دیکھی جارہی ہے جہان جن سوراج تحریک صرف ایک نعروں کی تحریک نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی امنگوں کی نمائندہ بن کر ابھری ہے۔ جمعرات کو بکرپانی گنج میں جن سوراج تنظیم کے زیر اہتمام ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔

 

اس اجلاس میں مقامی عوام اور مختلف اضلاع سے آئے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس مین تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے “بدلاؤ دستخط” مہم کو ہر پنچایت تک لے جانے اور زمینی سطح پر قیادت کو ابھارنے پر زوردیا گیا۔ میٹنگ کا اہم لمحہ وہ تھا جب معروف ماہر تعلیم و سماجی جہدکار عبیدالرحمان کو جن سوراج اوورسیز کوآرڈینیٹر مقرر کیاگیا۔

 

اس عہدے پر عبیدالرحمان کی تقرری اس بات کی علامت ہےکہ جن سوراج تحریک نہ صرف بہار کی سر زمین پر مضبوط ہورہی ہے بلکہ اس کی نظرین عالمی سطح پربھی ہیں۔ واضح رہے کہ بہاری باشندوں کی بہت بڑی تعداد نہ صرف گلف میں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں برسرکار ہے۔ عبیدالرحمان نے لمبا عرصہ سعودی عرب مین گزارا اور بہار فاؤنڈیشن کے ذریعہ گلف مین مقیم بہاری باشندون کو متحد کرنے اور ان کے مسائل کی نمائندگی کی۔

 

انھوں نے وطن لوٹ کر پسماندہ، محروم اور پچھڑے طبقات کی تعلیمی اور سماجی فلاح و بہبود میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ عبیدالرحمان کو یہ ذمہ داری دینے کا فیصلہ پارٹی کی دوراندیشی اور بصیرت افروزی کا مظہر ہے۔ جہان ایک طرف موجودہ پارٹیاں اپنا مقام کھو رہی ہیں وہیں جن سوراج نئے اوفق کھوج رہی ہے اور مستحکم قیادت کو داغ بیل ڈال رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button