نظام آباد میں ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس ٹریفک پولیس کی ہراسانی کا شکار،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس قائدین کی یونین ارکان کے ہمراہ اے سی پی ٹریفک سے ملاقات ،

نظام آباد میں ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس ٹریفک پولیس کی ہراسانی کا شکار،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس قائدین کی یونین ارکان کے ہمراہ اے سی پی ٹریفک سے ملاقات ،
نظام آباد. 20/جون (اردو لیکس) شہر کے ٹاٹا ایس اونرس و ڈرائیور کو ٹریفک پولیس کی شکایات موصول ہونے پر صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے دیوی روڈ ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس یونین ارکان کے ہمراہ ٹریفک اے سی پی محمد مستان علی سے ملاقات کی،
ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین اور ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس یونین صدر محمد معین و دیگر اراکین نے ٹریفک اے سی پی محمد مستان علی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک مسائل کے بہانے ٹاٹا ایس گاڑیوں کو انکے متعلقہ اسٹانڈ ہراسانی کا شکار بناکر انھیں کاروبار کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے
، جسکی وجہ سے ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹاٹا ایس مالکان کا انحصار کرایوں پر ہے، ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس انھیں موصول کرایوں اور ذرائع آمدنی سے ہی اپنا گزارا اور فینانس کی قسط، مالکان کو کرایہ و دیگر اخراجات پورے کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ہراسانی سے انکا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہیں جبکہ یہ لوگ گزشتہ کئی برسوں سے اسی مقام پر اپنی گاڑیوں کو پارک کرتے ہوئے کاروبار کررہے ہیں، مجلس قائدین نے ٹریفک اے سی پی کو کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس کو ہراساں نہ کیا جائے
بلکہ انھیں حسب معمول اسی مقام پر اپنا کاروبار کرنے کی اجازت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، بعد ازاں نظام آباد مجلس قائدین و ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس کو ٹریفک پولیس کی جانب سے درپیش مسائل و مشکلات کو تفصیل سے سماعت کے بعد اے سی پی ٹریفک محمد مستان علی نے دیوی روڈ ٹاٹا ایس وائیکل اسٹانڈ پہنچ کر ٹریفک مسائل کو حل کیا اور ٹاٹا ایس گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مارکنگ ذریعے نشاندہی کرائی اور کاروبار کو اسی مقام پر جاری رکھنے
مجلس قائدین و ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس کو اپنے بھر پور تعاون کے ذریعے تیقن دیا ہے، ٹاٹا ایس مالکان و ڈرائیورس یونین صدر محمد معین و دیگر تمام ارکان نے ٹریفک اے سی پی سے انکی ملاقات کے ذریعے انھیں درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے نظام آباد مجلس قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے
اس موقع پر ٹاون جوائنٹ سیکرٹری مجلس اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، عبدالغفور مقیم، عبدالعلی، محمد مستحسین اور خلیل احمد، ارشد پاشاہ، عزیز راہی، امر فاروق موجود تھے،