صہیب احمد خان دوسری مرتبہ ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع کریم نامزد

ریاستی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ڈاکٹر خالد مبشر الظفر نے کریم نگر کے جواں سال حرکیاتی نوجوان صہیب احمد خاں کو دو سالہ میقات سال 2025 تا 2027 کے لیے ناظم جماعت اسلامی ضلع کریمنگر کی حیثیت سے تقرر کیا ہے
واضع رہے کہ گزشتہ دو سال میں صہیب احمد خاں نے ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع کریم نگر کی حیثیت سے غیر معمولی اور نمایاں خدمات انجام دیں۔ ضلع کریمنگر میں منڈل سطح پر جہاں باصلاحیت مرد اور خواتین رفقاء جماعت کو ارکان سازی کے ذریعے کئی منڈل یونٹس قائم کیے،
وہیں شہر کریم نگر کی سطح پر ارکان سازی میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے سابقہ 3 یونٹ کی جگہ امیر حلقہ کی ہدایت پر 6 یونٹس ۔ کارخانہ گڈہ، رضوی چمن، سواران، مکرم پورہ، کشمیر گڈہ، اور منکممہ ٹوٹہ تشکیل دیے جو کہ شہر کریم نگر میں جماعت اسلامی کی اہم پیش رفت ہے۔
ناظم جماعت اسلامی ضلع کریم نگر صہیب احمد خاں نے دوبارہ اپنی تقرری کے فوراً بعد اپنے صحافتی بیان میں ضلع کریم نگر کے تمام ملی، فلاحی، دینی ، سیاسی ، سماجی اور ادبی تنظیموں کے ذمہ داروں نیز اردو صحافت کی جانب سے گزشتہ دو سالہ میقات میں غیر معمولی تعاون کا شکریہ ادا کیا
اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ملی اُمور کی انجام دہی اور اقامتِ دین کی جدوجہد کے اس سفر میں اپنا اہم رول ادا کریں جو کہ ہم سب کا دینی اور ملی فریضہ ہے۔
ناظم جماعت اسلامی ضلع کریم نگر صہیب احمد خاں نے اپنے بیان کے آخر میں ضلع کریم نگر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔