ہیلت

ویسٹرن ہاسپٹل مین نئے یونٹس کا اسد اویسی کے ہاتھوں افتتاح۔ ڈاکٹر متین کی بریفنگ 

کے این واصف 

ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل (ریڈہلز روڈ) میں ایمرجنسی کیریونٹ اینڈ اڈوانسڈ پی ٹی ایف سلیپ لیاب کا بیرسٹر اسدالدین اویسی، ایم پی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل مصطفی نیورو سرجن اور ڈاکٹر متین الدین سلیم ماہر امراض سینہ نے مہمان خصوصی اسد اویسی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹرن ہاسپٹل کا گزشتہ سال ایک سو بیڈز کا ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے طور پر قیام عمل میں آیاتھا۔

 

ہاسپٹل میں تمام ماہرین امراض کی خدمات دستیاب ہیں جن میں سید عبدالجلیل کرمانی نیورو سرجن، ایم اے متین ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹر فیروز علی خاں، ڈاکٹر کرشنا، ڈاکٹر صفی اللہ خاں، ڈاکٹر سارنگ وغیرہ شامل ہیں۔ ہاسپٹل میں اب تک کئی پیچیدہ امراض کی کامیاب سرجریز کی گئی ہیں اب کریٹکل کیر یونٹ PFT لیاب کے اضافے سے عوام کو مزید طبی سہولتین حاصل ہوگئی ہین۔ ڈاکٹر متین الدین سلیم جو کریٹیکل کیر یونٹ کے PTF لیاب کے نگران ہیں نے بتایا کہ اس ہاسپٹل میں تمام تر کارپوریٹ

 

سہولتوں کی موجودگی کے باوجود کفایتی علاج فراہم کیا جاتاہے۔ جس سے اوسط اور کم آمدنی والے بھی مستفیض ہوسکتے ہین۔ اس موقع پر ڈاکٹر خضر جنیدی بھی موجود تھے۔ قبل ازین ماجد حسین ایم ایل اے نامپلی اور کارپوریٹر عارف رضوان نے بھی ہاسپٹل کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button