نظام آباد میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر و صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کا شادی مبارک کلیانہ لکشمی، سی ایم ریلیف چیکس تقسیم پروگرام سے خطاب،

تلنگانہ ریاستی حکومت اپنے وعدوں کی پابند، تمام طبقات کی ترقی و خوش حالی کیلئے مثالی اقدامات،
نظام آباد میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر و صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کا شادی مبارک کلیانہ لکشمی، سی ایم ریلیف چیکس تقسیم پروگرام سے خطاب،
نظام آباد ،23/جون (اردو لیکس)تلنگانہ حکومتی مشیر خاص برائے ایس سی، ایس ٹی و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر و تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر مہیش کمار گوڑ 22/جون بروز اتوار اپنے نظام آباد دورہ کے موقع پر شہر میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں حصہ لیا
، شہر کے راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں منعقدہ شادی مبارک کلیانہ لکشمی، سی ایم ریلیف چیکس تقسیم پروگرام میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر،صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ اور اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائن ،تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن ہمدان ،نوڈا چئیرمین کیشو وینو کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی چیئرمینس اور سینئر پارٹی قائدین نے شرکت کی
اس پروگرام میں حکومتی مشیر محمد علی ،ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائن کے ہاتھوں متعلقہ درخواست گزاروں میں شادی مبارک کلیانہ لکشمی اسکیم و سی ایم ریلیف چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی بعد ازاں تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر و ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے شہر کے ڈیویثزن 9 اندرا پور کالونی ناگارام میں منعقدہ اندراما ہاوزنگ اسکیم کے تحت منظورہ فنڈ کے منظور نامے عوام میں تقسیمِ کیے اور عوام کو مخاطب کیا
بعد ازاں محمد علی شبیر نے ڈائرکٹر تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ کارپوریٹر ہارون خان کی قیادت میں ڈیویثزن 13 دھرم پوری ہلز علاقے میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے ذریعے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے اندراما الو ہاوزنگ اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے منظورہ فنڈ سے تعمیر کئے جانے والے مکانات کا جائزہ لیا اور سنگ بنیاد رکھا،
علاوہ ازیں محمد علی شبیر و ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے حیدرآباد روڈ پر واقع بسوا گارڈن میں پٹانا نگرا سنگم پدماشالی سنگم ایگزیکٹو ارکان کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں شرکت کے ذریعے خطاب کیا، تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر و ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے اپنے دورہ نظام آباد و شہر میں منعقدہ مختلف پروگرام میں شرکت کے موقع پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت بالخصوص چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عوام سے کیے گئے وعدوں کے پابند ہیں اور کانگریس پارٹی و تلنگانہ ریاستی حکومت ریاست کے تمام طبقات کی ترقی و خوش حالی کیلئے سنجیدہ اور مثالی اقدامات کررہے ہیں
، انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور ریاستی حکومت اپنے 6 عوامی وعدوں اور اسکیمات پر کامیابی سے عمل کرتے ہوئے خواتین کو مفت سرکاری بس سفر ماہانہ 200 یونٹ مفت برقی، خواتین کو ماہانہ 2 ہزار 5 سو روپے وظیفہ، بے گھر غریب عوام کو اندرما آلو اور اندرما ہاوزنگ کے تحت ذاتی زمین رکھنے والے افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے کی منظوری اور غریب عوام کو باریک چاول کی فراہمی کے علاوہ دیگر کئی عوامی فلاحی اسکیمات ریاست کے تمام طبقات کی عوام کو کانگریس پارٹی و تلنگانہ ریاستی حکومت فراہم کررہی ہیں،
شبیر علی نے کہا کہ ریاست کے اقلیتوں و پسماندہ طبقات کی ترقی و خوش حالی کیلئے تلنگانہ کانگریس ریاستی حکومت بے مثال ترقیاتی کاموں و منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا کہ سابقہ ریاستی حکومت نے تلنگانہ کو مقروض کردیا ہے باوجود اس کے تلنگانہ کانگریس حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی فلاحی اقدامات و ترقیاتی منصوبوں کیلئے سنجیدہ ہے،
علاوہ ازیں تلنگانہ ریاستی حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی طلباء کیلئے تعلیمی و فنی منصوبے اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی ترقی کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے بے بنیاد انتخابی وعدوں اور ریاست کو مقروضی کے دلدل میں ڈھکیلنے سے تنگ آکر تمام طبقات کی عوام نے کانگریس پارٹی پر اعتبار کرتے ہوئے اسے تلنگانہ کے اقتدار پر فائز کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام کے اعتماد کو پورا کرنے کے لیے ریاستی حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی عوام کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کررہے ہیں، حکومتی مشیر محمد علی شبیر و ٹی پی سی سی
صدر مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد آمد کے موقع پر ضلع کلکٹر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے ملاقات کی علاوہ ازیں راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں منعقدہ شادی مبارک کلیانہ لکشمی اسکیم اور سی ایم ریلیف چیکس کے تقسیم پروگرام میں آر ڈی او ،ایم آر او اور مونسپل کمشنر و دیگر سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے،
شہر میں منعقدہ ان مختلف پروگراموں کے دوران حکومتی مشیر محمد علی شبیر و صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ کے ہمراہ تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن حمدان ،نوڈا چئیرمین کیشو وینو ، مختلف چئیرمین اور سینئر پارٹی قائدین ڈائرکٹر تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ کارپوریٹر ہارون خان، این رتناکر، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابقہ صدر وقف بورڈ نظام آباد محمد جاوید اکرم ،رام بھوپال جنرل سیکرٹری تلنگانہ کانگریس، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ، مسعود احمد اعجاز، اسد حمدان، ضیاء احمد، عبدالقیوم ،شیخ ظفر، سید شکیل، محمد ربانی، شیخ کریم، محمد الیاس احمد و دیگر کانگریس پارٹی قائدین و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی،