این آر آئی
سکسیس XI ریاض “پرنس عبدالعزیر بن ناصر T20 کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں داخل

ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس
سکسیس XI کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی۔ سکسیس XI نے کشمیر وکٹوریس کو 82 رنز سے شکست دے کر یہ مقام حاصل کیا۔
ریاض کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری اس ٹورنمنٹ میں سکسیس XI کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی تھی۔ میچ کے بعد کیپٹن آصف بٹ نے اردو لیکیس کو تمام کھلاڑیوں کے اسکورز اور بولنگ وغیرہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔
تمیم الحسن پلیر آف دی میچ قرار پائے۔ سکسیس XI کے بولرز کی دھواں دھار بولنگ کے آگے کشمیر وکٹوریس 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔