انٹر نیشنل

ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارکردگی میں ایک بار پھر سرفہرست  

کے این واصف 

سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے مئی 2025 کےلیے مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شرح تعمیل اور کارکردگی میں سرفہرست رہا ہے۔

 

 

اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مملکت کے ایئرپورٹس کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرسالانہ 15 ملین سے زیادہ مسافروں کی پہلی کیٹگری میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد کارکردگی کی شرح کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اسی کیٹگری میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی 82 فیصد شرح حاصل کی۔

 

 

سالانہ 5 سے 15 ملین مسافروں کی دوسری کیٹگری میں دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 فیصد شرح تعمیل کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔تیسری کیٹگری جو سالانہ 2 سے 5 ملین مسافروں کی ہے۔ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 100 فیصد شرح تعمیل حاصل کی۔

 

 

اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی کارکردگی کا جائزہ گیارہ انڈیکیٹرز کی بنیاد پر لیا ہے جن کا مقصد خدمات اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button