بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس قائدین کی نظام آباد ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی ،

ڈیویثزن 10 بھارت رانی کالونی نظام آباد متاثرین کی باز آباد کاری کے اقدامات کی یقینی بنایا جائے،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی ،
نظام آباد، 24/جون (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی سے ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا، اس ملاقات کے موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں بتایا کہ شہر کے ڈیویثزن 10 بھارت رانی کالونی میں غیر مجاز تعمیرات کے نام پر غریبوں کے مکانات کو ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب کی جانب سے منہدم کردیا گیا تھا، اس خصوص میں بارہا نظام آباد مجلس کی جانب سے ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ کو توجہ مبذول کرائی گئی باوجود اس کے بھارت رانی کالونی متاثرین کیلئے ابھی تک کوئی باز آبادکاری اقدامات نہیں کئے گئے
، انہوں نے کہا کہ عنقریب ایک سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود سیاسی رکاوٹوں کے سبب بھارت رانی کالونی متاثرین اپنے گھروں سے محروم ہے، انہوں نے کہا کہ از قبل مجلس کی جانب سے سابق ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے مسلسل ملاقات کرتے ہوئے اس خصوص میں نمائندگی کرنے پر انہوں نے جملہ 29 متاثرین کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کا تیقن دیا تھا لیکن اس میں تاخیر اور رواں موسم برسات کے سبب متاثرہ علاقے کی غریب عوام کو شدید مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجلس قائدین دوبارہ بھارت رانی کالونی متاثرین کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی سے ملاقات کی ہے،
شکیل احمد فاضل نے کہا کہ اس خصوص میں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کو بتایا گیا ہے جس پر صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بھارت رانی کالونی متاثرین کے حقوق و مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کلکٹر سے تفصیلی بات کرنے کا تیقن دیا، شکیل احمد فاضل نے کہا کہ ناگارام متاثرین کی باز آبادکاری کیلئے مجلس کی مسلسل جدوجہد میں بعض اناپسند سیاسی عناصر رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں باوجود اس کے غریب عوام کے حقوق و مسائل کی یکسوئی کیلئے مجلس اور مجلس قائدین خاموش تماشائی بنے رہنے والے نہیں شب و روز عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے مجلس اور مجلسی قائدین عوام کے درمیان رہیں گے،
انہوں نے کہا کہ مجلس قائدین کی موثر و کامیاب نمائندگی پر ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے جلد از جلد بھارت رانی کالونی متاثرین کی باز آباد کاری کے اقدامات کو یقینی بنانے کا تیقن دیا ہے، اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین، شریک معتمد اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، عبدالسلیم، عبدالعلی، محمد مستحسین کے علاوہ ارشد پاشاہ، خلیل احمد، امر فاروق موجود تھے،