سعودی عرب – قابل کارکنان کی فراہمی – تین لاکھ غیر ملکی ہنر مندوں کا پروفیشن ٹیسٹ

کے این واصف
سعودی وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ پروفیشن اسکریننگ پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اب تک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 3 لاکھ ہنر مندوں کا پروفیشن ٹیسٹ لیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک پروفیشنل ٹسٹ انجینئرز کی محدود تھا۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت کا پرورگرام جس میں فنی شعبوں سے وابستہ افراد کی اہلیت کو جانچا جاتا ہے کا مقصد مقامی لیبر مارکیٹ میں ایسے ہنرمندوں کو بہتر مواقع کی فراہمی ہے جو اپنے شعبے میں مہارت کے حامل ہیں۔
پروفیشن اسکریننگ میں کارکنوں کی تعلیمی قابلیت اور تجربے کی جانچ کی جاتی ہے۔ پروگرام کے دو روٹ ہیں جن میں پیشہ ورانہ جانچ اورتصدیق ہے تاکہ کارکنوں کو ان کے پیشوں کے مطابق جانچا جاسکے۔وزارت کا کہنا ہے پروفیشن اسکریننگ پروگرام میں 159 پیشوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی جانچ کےلیے مملکت کے مختلف شہروں میں 145 جبکہ 5 ممالک میں بھی یہ سینٹر قائم ہیں۔ بیرون ملک قائم سینٹرز کا مقصد ایسے کارکنوں کا حصول ہے جو اپنے مقررہ پیشوں میں ماہر ہو۔
پیشہ ورانہ تصدیق کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا ہندوستان سمیت 160 ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار افراد نے ان سینٹروں سے رجوع کیا جو ایک ہزار سے زائد پیشوں سے تعلق رکھتے تھے۔ بیرون ملک پروفیشنل اسکریننگ کا عمل دو ہفتوں پر محیط ہوتا ہے۔