تلنگانہ

عادل آباد شہر سے دو دن قبل لاپتہ ارباز خان کی نعش سات نالہ پراجکٹ سے برآمد

تلنگانہ کے عادل آباد شہر سے دو دن قبل لاپتہ  نوجوان کی نعش آج  جینتھ منڈل میں سات نالا پراجکٹ میں برآمد ہوئی۔جینتھ پولیس کے مطابق عادل آباد شہر کے کرانتی نگر کالونی کا رہائشی 19 سالہ  ارباز خان   اتوار کو اسکوٹی پر گھر سے روانہ ہوا تھا ۔لیکن رات تک نوجوان گھر نہ پہنچنے پر گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔دریں اثنا،ارباز خان کی گاڑی کے ساتھ سینڈل اور ایک جیکٹ مقامی لوگوں کو ساتنالہ پروجیکٹ سے ملی۔تیراکوں کی مدد سے،پولیس نے پیر کو پروجیکٹ میں ارباز خان کی تلاش شروع کی۔

لیکن ارباز خان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لیکن ارباز خان کی نعش منگل کو ملی۔ارباز کے گھر والے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔بعد ازاں نعش کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے عادل آباد رمس لے جایا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ خودکشی ہے یا قتل۔پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے پولیس اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button