تلنگانہ

انٹرمیڈیٹ میں ناکامی،تلنگانہ میں 5 طلباء کی خودکشی

حیدرآباد: تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے والے 5 طلبہ نے مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی۔ گدوال ریلوے گیٹ کالونی کے 17 امریشورریڈی نے کل نتیجہ دیکھا وہ امتحانات میں ناکام ہوگیا تھا۔ اس نے منگل کی سہ پہراپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ حیدرآباد کے سنتوش نگر کالونی سے تعلق رکھنے والی جھانوی نامی (16) سالہ طالبہ نے انٹرسال اول میں ناکامی پر کل اپنے گھرمیں پھانسی لے لی۔ لڑکی کے ماں باپ ڈی آرڈی ایل کے ملازمین بتائے گئے ہیں۔ضلع ونپرتی کے کتہ کوٹا سے تعلق رکھنے والی نوینا نامی (17) سالہ طالبہ محبوب نگر کے ایک خانگی کالج میں انٹرکی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ منگل کو آنے والے نتائج میں کم نمبر آنے کی وجہ سے اس نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ ضلع جگتیال کے میڑی پلی منڈل میں ابھیشیک نامی طالب‌علم‌نے‌اس وقت اپنے گھر میں پھانسی لے لی جب ارکان خاندان باہر گئے ہوئے تھے۔ طالب علم انٹر میں ناکام ہوگیا تھا۔اسی طرح ضلع نظام آباد کے آرمور میں 16 سالہ انٹرکے طالب علم پرجوال نے کل خودکشی کرلی تھی وہ دو مضامین میں ناکام ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button