جنرل نیوز
ادبی نشست و غیر طرحی مشاعرہ – زیر اہتمام ادارہ ادب اسلامی ہند منی کنڈا، حیدرآباد

کے این واصف
ادارہ ادب اسلامی ہند منی کنڈا حیدرآباد کے زیراہتمام ایک ادبی نشست و غیر طرحی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیاہے۔ یہ محفل زیر نگرانی قومی نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ابو نبیل خواجہ مسیح الدین و بصدارت طاہر بلال صدر ادبی فورم (IFC) ریاض منعقد ہوگی۔ ادارہ کے
جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق محفل 29 جون 2025 بروز اتوار رات 00-9 بجے اسلامک سنٹر (مسجد صبیحہ) کوہ نور انکلیو، الکاپور حیدرآباد منعقد ہوگی۔ مہمانان خصوصی محسن جلگانوی، و رؤف خیر ہونگے جبکہ منور نائب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند منی کنڈا بحیثیت مہمان عزازی شرکت کرین گے۔ ناظم محفل
سعد اللہ خاں سہیل ہونگے۔ ادارے نے اہل اردو، ادب دوست حضرات سے معہ احباب شرکت کی خواہش کی ہے۔