تلنگانہ

ممبئی میں متنازعہ تقریر کرنے پر ملعون راجہ سنگھ کو پولیس کی نوٹس

حیدرآباد _ 31 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کی منگل ہاٹ پولیس نے ایک بار پھر گوشہ  محل کے ایم ایل اے ملعون راج سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس ماہ کی 29 تاریخ کو دادر، ممبئی میں منعقدہ ایک ریلی میں متنازعہ تبصرہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ راجہ سنگھ نے ہائی کورٹ کی طرف سے لگائی گئی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ راجہ سنگھ کو اس نوٹس کا دو دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے

پولیس کی نوٹس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ملعون راجہ سنگھ  نے تنقید کی کہ آٹھواں نظام ریاست پر حکومت کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   وہ ہندووں کے حقوق کے لیے مرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا گائے کے ذبیحہ، تبدیلی مذہب اور لو جہاد کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ مذہبی منافرت کو پھیلانے کی تعریف میں آتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button