ایجوکیشن

ملک بھر میں 100 سے زآئد مراکز پر ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی مفت یو پی ایس سی کوچنگ کا انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد،ہندوستان کی سول سروسز میں اقلیتی طبقات کی مؤثر نمائندگی آج بھی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔ ان حالات میں نوجوانوں کی رہنمائی اور تیاری کے لیے ادارہ جاتی کوششیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ ملک کے اقلیتوں میں سول سروسز کے تئیں شعور بیدار کرنے اور انہیں اس امتحان کے لیے تیار کرنے میں ایم ایس آئی ایجوکیشن اکیڈیمی لگاتار آنٹھ سالوں سےاپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے قائم کردہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ہر سال باصلاحیت اقلیتی نوجوانوں کو مفت کوچنگ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ یو پی ایس سی کے باوقار سیول سرویسس امتحان میں کامیابی حاصل کر سکیں ۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی،کا 9ویں بیچ کا داخلہ امتحان اتوار، 29 جون 2025 کو شام 3 بجے سے 5 بجے تک منعقد ہوگا۔ یہ امتحان ملک بھر کے 100 سے زائد مراکز پر لیا جائے گا، تاکہ دور دراز کے طلبہ کو بھی موقع مل سکے۔ اس امتحان کے لئے حیدرآباد میں ایم ایس جونیر کالج ملک پیٹ اور ایم ایس جونیر کالج ماں صاحب ٹینک پر مراکزکا اہتمام کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ میں نظام آباد، کریم نگر، ورنگل، محبوب نگر، عادل آباد ، بودھن،نرمل اور سداسیواپیٹ میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 

اس امتحان کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 جون 2025، شام 5 بجے تک ہے۔ایم ایس کی جانب سے سیول سرویسس مفت کوچنگ پروگرام مکمل طور پر مفت ہے، جس میں منتخب ہونے والے طلبہ کو رہائش، کھانا، کوچنگ، اسٹڈی میٹیریل، ایئر کنڈیشنڈ لائبریری، جم، تفریحی سہولتیں اور ماہر اساتذہ کی رہنمائی دی جاتی ہے، اور کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جاتی۔ تمام جدید سہولتوں سے لیس ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا کیمپس حیدرآباد کے مرکزی علاقہ ملے پلی میں واقع ہے۔ ہاسٹل کی سہولت صرف لڑکوں کے لئے ہوگی جبکہ طالبات یعنی لڑکیوں کے لئے بطور ڈے اسکالر کوچنگ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیدیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے ملت کےطلبہ و نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیول سرویسس کی طرف توجہ دیں ۔ انہوں نے آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس ، آئی آر یس اور دوسرے اہم عہدوں کے خواہشمند وں سے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی آپ کے خوابوں کو حقیقیت میں بدلنے کے لئے تمام سہولتوں سے لیس ہے ۔ آئیے ان سے استفادہ کریں ۔

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے اب تک کئی طلبہ کو کامیابی سے یو پی ایس سی میں پہنچایا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں نام فیضان احمد آئی اے ایس (رینک 58، بیچ 2020) کا ہے جو اس وقت ضلع نرمَل، تلنگانہ میں ایڈیشنل کلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح حارث سمیر (رینک 270، بیچ 2020) بھی کرناٹک میں آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے متعین ہیں۔ محمد برہان زمان نے 2022 کے امتحان میں آل انڈیا768 واں رینک حاصل کیا برہان زماں انڈین ریونیو سرویسس سے وابستہ ہیں۔جبکہ عاصم مجتبیٰ آئی پی ایس نے 2023 میں آل انڈیارینک 481 کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور ریاست مہاراشٹرا میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے داخلہ امتحان کےلئے رجسٹریشن کے خواہشمند ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی

کی ویب سائیٹ وزٹ کریں www.mseducationacademy.in

 

مزید معلومات کے لئے کال کریں 9154143322 | 9030045422/ (صبح 9 بجے تا شام 7 بجے)

 

ایسے طلبہ جوایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن نہ کرواسکے ہوں وہ بروز امتحان اپنی ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور مستند شناختی کارڈ یعنی آئی ڈی پروف کے ساتھ اپنے قریبی امتحان گاہ پر امتحان شروع ہونے سے پہلے اپنار جسٹر یشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button